لاہور میں ایک اور وائرس نے تباہی مچا دی

Dengue on Rise / 76 Patients in Last 24 Hours
کیپشن: Patients
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(زاہد چودھری)شہر میں کورونا کے ساتھ ساتھ ڈینگی وائرس بھی شدت اختیار کر گیا، چوبیس گھنٹوں کے دوران لاہور میں ڈینگی بخار کے 76 نئے مریضوں کی تصدیق ہوئی ہے۔
 تفصیلات کےمطابق پہلے کورونا اور اب ڈینگی وائرس بھی شعبہ صحت کے لئے درد سر بن گیا،ڈینگی بخار کے مریضوں کی تعداد میں تیزی سے اضافہ جاری ہے، چوبیس گھنٹوں کے دوران لاہور میں ڈینگی بخار کے 76 نئے مریضوں کی تصدیق ہوئی، ڈینگی بخار کے نئے مریضوں میں سے 55 کا تعلق ڈیفنس کے مختلف علاقوں سے ہے ۔

ضلعی انتظامیہ اور شعبہ صحت کی جانب سے شہر میں ڈینگی سے سب سے زیادہ متاثرہ ڈی ایچ اے میں ڈینگی سرویلنس کا عمل تیز کر دیا گیا ہے، شہر میں ڈینگی بخار کے رواں برس سامنے آنے والے کیسز کی مجموعی تعداد ساڑھے 4 سو سے تجاوز کرگئی، ان میں سے نصف سے زیادہ کا تعلق ڈیفنس سے ہے۔

دوسری جانب شہر بھر میں کورونا سے بچاؤ کی ویکسین لگانے کا عمل جاری ہے ، 15 سے 18 سال عمر کے بچوں کی ویکسی نیشن بھی شروع کر دی گئی ہے ،15 سے 18 سال تک کے بچوں کو فائزر ویکسین لگائی جا رہی ہے اور بچوں کو بغیر رجسٹریشن، پن کوڈ اور صرف ب فارم کی بنیاد پر ویکسین لگائی جا ری ہے ۔

اس حوالے سےامریکی طبی ماہرین نے 16 برس سے زائد عمر کے ہر شخص کو فائزر کورونا ویکسین کی بوسٹر ڈوز دینے کی مخالفت کردی،ماہرین کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ نوجوانوں پر اس کے منفی اثرات کے خدشات ہیں۔

ماہرین کا نئی تحقیق میں کہناتھا کہ فائزر کی بوسٹر ڈوز صرف 65 برس سے زائد عمر یا انتہائی خطرات سے دوچار افراد کو دی جانی چاہیے،5 سے 11 سال کی عمر کے بچوں کیلئے ویکسین کی اجازت ملنے پر فائزر ویکسین اگلے ماہ کے وسط میں دستیاب ہوسکتی ہے۔

M .SAJID .KHAN

Content Writer