نیوزی لینڈ سے سیریز منسوخی، پی سی بی نے بڑا فیصلہ کرلیا

PCB pakistan cricket board
کیپشن: PCB
سورس: Twitter
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک:پاک نیوزی لینڈ کے خلاف سیریز کی منسوخی پی سی بی نے قومی ٹی ٹوئنٹی ٹورنامنٹ شیڈول سے پہلے کرانے کا فیصلہ کرلیا۔

تفصیلات کےمطابق پاکستان کرکٹ بورڈ نے قومی ٹی ٹوئنٹی کپ 25 کی بجائے 21 ستمبر سے ملتان کی بجائے راولپنڈی میں کرانے کا فیصلہ کیا ہے، اس حوالے سے بورڈ نے تمام ٹیموں کو آگاہ بھی کر دیا ہے جبکہ باقاعدہ اعلان جلد کیا جائے گا۔  ڈائریکٹر ہائی پرفارمنس ندیم خان نے ٹورنامنٹ  راولپنڈی میں کروانے کی تصدیق کی ہے۔

ادھر شائقین کرکٹ کی امیدیں خاک میں ملاکرنیوزی لینڈ کی ٹیم واپس چلی گئی۔خصوصی طیارہ اسلام آباد سے متحدہ عرب امارات روانہ ہوا۔کیوی ٹیم کادستہ سخت سکیورٹی میں ہوٹل سے ایئرپورٹ پہنچا۔نیوزی لینڈنےگزشتہ روزسکیورٹی کا بہانہ بناکر اچانک دورہ منسوخ کردیاتھا۔

Malik Sultan Awan

Content Writer