ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ٹک ٹاک نے اردو زبان میں سیفٹی سینٹر کا اجرا کردیا

why tiktok ban in pakistan
کیپشن: tiktok administration
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 ویب ڈیسک :  ٹک ٹاک نے اردو زبان میں سیفٹی سینٹر کا اجرا کردیا تاکہ اس بات کو یقینی بنایا جاسکے کہ پلیٹ فارم کے ذریعے شیئر کی جانے والی ویڈیوز میں حکومتی ہدایات کی خلاف ورزی نہ ہو رہی ہو۔
 تفصیلات کے مطابق 'سیفٹی سینٹر' ایک آن لائن ذریعہ ہے جو صارف کو ٹولز اور وسائل سے لیس کرتا ہے تاکہ وہ حکومتی ہدایات کے مطابق ویڈیوز کو ایڈٹ اور ان میں ترامیم کر سکیں۔معلوماتی پورٹل کو مختلف سیکشنز میں تقسیم کیا گیا ہے جس میں بچوں کے تحفظ، والدین کے لیے ہدایات، احتیاطی تدابیر اور خودکشی کے الرٹ سمیت حفاظت کے مختلف پہلو شامل ہیں۔پورٹل ایک 'گائیڈ' سیکشن پر مشتمل ہے جو استعمال کنندگان کو تحفظ، رازداری اور حفاظت کے بارے میں ٹک ٹاک کے نقطہ نظر کو مزید جاننے کے قابل بناتا ہے۔سیکشن میں یہ ہدایات موجود ہیں کہ پلیٹ فارم کا کیسے استعمال کیا جائے اور کیسے حفاظتی اور رازداری ٹولز استعمال کیے جائیں۔