اداکارہ شلپا شیٹی کیا کرنے جارہی ہیں؟ سن کر آپ بھی رہ جائیں حیران

bollywood actress shilpa shetty
کیپشن: bollywood actress shilpa shetty
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک : بالی ووڈ کی نامور اداکارہ شلپا شیٹی سے متعلق یہ پیشگوئی کی گئی ہے کہ شوہر راج کندرا سے جلد طلاق لے لیں گی۔ واضح رہے شلپا شیٹی کے شوہر راج کندرا فحش فلمیں بنانے سے متعلق کیس میں گرفتار ہے۔

  تفصیلات کے مطابق   بالی ووڈ کی معروف اداکارہ شلپا شیٹی کے شوہر راج کندرا کو 19 جولائی کو ممبئی میں غیر اخلاقی فلم بنانے کے الزام میں گرفتار کیا گیا تھا ،بالی ووڈ کی نامور اداکارہ شلپا شیٹی سے متعلق یہ پیشگوئی کی گئی ہے کہ شوہر راج کندرا سے جلد طلاق لے لیں گی۔پولیس کے مطابق  راج کندرا کے خلاف غیر اخلاقی فلم بنانے کا کیس مالانی پولیس اسٹیشن میں 4 فروری 2021 کوانڈین پینل کورٹ کے انفارمیشن ٹیکنالوجی ایکٹ اور خواتین کی نامناسب نمائندگی   ایکٹ کی دفعات کے تحت درج کیا گیا تھا۔ 

بھارتی فلمی مبصر کمال راشد خان نے بالی ووڈ اداکارہ شلپا شیٹی اور شوہر راج کندرا  سے طلاق کے حوالے سے یہ بڑی پیشگوئی کی ہے۔کمال راشد خان  کا اپنے ٹویٹر پیغام میں کہنا ہے کہ  مستقبل قریب میں شلپا اور راج کی طلاق ہوجائے گی۔  اس سے قبل  کے آر کے نک جونس اور پریانکا چوپڑا کی طلاق سے متعلق بھی پیشگوئی کرچکے ہیں۔واضح رہے بالی ووڈ کی معروف اداکارہ شلپا شیٹی کے شوہر راج کندرا کو 19 جولائی کو ممبئی میں غیر اخلاقی فلم بنانے کے الزام میں گرفتار کیا گیا تھا۔   شلپا شیٹی نے14 سو صفحات پر مشتمل چارج شیٹ  پر اپنا بیان ریکارڈ کراتے ہوئے کہا کہ شوہر کے ویب سائٹ چلانے یا ایسے کسی  کاروبارکے بارے میں علم نہیں تھا۔