ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

خلیجی ممالک جانے والے پاکستانیوں کیلئے بڑا اعلان

خلیجی ممالک جانے والے پاکستانیوں کیلئے بڑا اعلان
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک : پی آئی اے نے نئے بین الاقوامی روٹس پر فضائی آپریشن شروع کرنے کا اعلان کر دیا۔

ترجمان پی آئی اے کے مطابق اسلام آباد اور لاہور سے مسقط کے لیے باقاعدہ پروازیں رواں ماہ کے اختتام پر شروع ہوں گی۔ ترجمان کا کہنا ہے کہ پہلی پرواز لاہور سے 29 اکتوبر جبکہ اسلام آباد سے 30 اکتوبر کو روانہ ہوگی۔ دونوں روٹس پر پروازیں ایئربس 320 کے ذریعے چلائی جائیں گی۔

ترجمان نے بتایا کہ نئے روٹس کے آغاز سے قومی ایئرلائن کی آمدنی میں اضافہ اور مسافروں کو سفری سہولتوں میں بہتری حاصل ہوگی۔ 

ترجمان کا کہنا تھا کہ پی آئی اے نے گزشتہ چند ماہ میں مالی و انتظامی چیلنجز کے باوجود اپنے فضائی نیٹ ورک کو وسعت دینے اور سروس کے معیار کو بہتر بنانے کے لیے اقدامات تیز کر دیے ہیں۔

مسقط کے لیے نیا روٹ پی آئی اے کی بحالی اور ترقیاتی حکمتِ عملی کا حصہ ہے اور اس سے بیرونِ ملک مقیم پاکستانیوں کو بہتر سفری سہولیات فراہم کرنے میں مدد ملے گی۔