ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

محمد رضوان کی ون ڈے کی کپتانی خطرے میں، نیا کپتان کون ہوگا؟

محمد رضوان کی ون ڈے کی کپتانی خطرے میں، نیا کپتان کون ہوگا؟
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک:محمد رضوان کو ون ڈے ٹیم کی کپتانی سے ہٹانے جبکہ شاہ آفریدی کو قیادت سونپنے کا امکان ہے۔

قومی سلیکشن کمیٹی نے ٹی ٹوئنٹی اسکواڈ کافی حد تک فائنل کرلیا ہے اور اعلان آئندہ ہفتے کو متوقع ہے۔

 ذرائع کے مطابق سابق کپتان بابراعظم کی ٹیم میں واپسی کا امکان ہے، صائم ایوب اور محمد حارث کو بھی ٹیم میں برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے، حالانکہ دونوں بیٹرز نے ایشیا کپ میں نمایاں کارکردگی نہیں دکھائی تھی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ حسن علی اور حارث رؤف بھی اسکواڈ کا حصہ ہوں گے جبکہ فاسٹ بولر نسیم شاہ کی بھی واپسی کا امکان ہے۔ خوشدل شاہ اور حسین طلعت کو ٹیم سے ڈراپ کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

علاوہ ازیں، نوجوان آل راؤنڈر عرفان نیازی کی ٹیم میں واپسی متوقع ہے، تاہم وکٹ کیپر بلے باز محمد رضوان کی جگہ بنانا مشکل نظر آرہا ہے۔