ملک اشرف : پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اعجاز احمد چوہدری کو سانحہ 9 مئی کے مقدمات میں سنائی گئی سزاؤں کے خلاف دائر اپیلیں سماعت کے لیے مقرر کر دی گئی ہیں۔ لاہور ہائیکورٹ نے اپیلوں کی سماعت کے لیے 20 اکتوبر کی تاریخ مقرر کر دی ہے۔
رجسٹرار آفس کی جانب سے جاری کردہ کاز لسٹ کے مطابق، جسٹس سید شہباز علی رضوی اور جسٹس طارق محمود باجوہ پر مشتمل دو رکنی بینچ کیس کی سماعت کرے گا۔ سماعت کے دوران پنجاب حکومت کی جانب سے اسٹنٹ ایڈووکیٹ جنرل محمد فرخ خان لودھی پیش ہوں گے۔اعجاز احمد چوہدری نے سانحہ 9 مئی 2023 کے واقعات کے مختلف مقدمات میں انسداد دہشت گردی عدالت کی جانب سے سنائی گئی سزاؤں کو لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کر رکھا ہے۔ ٹرائل کورٹ نے پی ٹی آئی رہنما کو چار مختلف مقدمات میں دس دس سال قید کی سزا سنائی تھی،۔ ان سزاؤں کی معطلی اور بریت کے لیے اعجاز چوہدری نے عدالت عالیہ سے رجوع کیا ہے۔
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App