سٹی 42 : انٹر بینک میں ڈالر کی قیمت میں کمی ہوگئی ۔
اسٹیٹ بینک کے مطابق انٹربینک میں امریکی ڈالر 18 پیسۓ سستا ہوگیا، انٹربینک میں ڈالر 277.79 روپے سے کم ہوکر 277.61 روپے پر بند ہوا ۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ کاروباری ہفتے کے آخری روز روپے کی قدرمیں بہتری دیکھی گئی ۔
دوسری جانب اوپن مارکیٹ میں امریکی ڈالر 2 پیسے اضافے سے 279 روپے 13 پیسے پر آگیا۔ اوپن مارکیٹ میں یورو 45 پیسے کمی سے 301.98 روپے، یو اے ای درہم 2 پیسے کمی سے 75.95 روپے، سعودی ریال 6 پیسے کمی کے بعد 74.06 روپے کا ہوگیا، جبکہ برطانوی پاؤنڈ 1.55روپے مہنگا ہوکر 363.65 روپے پر آگیا۔