ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پولیس کا سٹریٹ کریمنلز کیخلاف ایکشن، 5 رکنی رابر گینگ گرفتار

پولیس کا سٹریٹ کریمنلز کیخلاف ایکشن، 5 رکنی رابر گینگ گرفتار
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

عابد چودھری: ماڈل ٹاؤن ڈویژن پولیس کا سٹریٹ کریمنلز و رابر گینگز کیخلاف ایکشن، 5 رکنی رابر گینگ کو گرفتار کرلیا گیا۔ 
گلبرگ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے 5 رکنی رابر گینگ کو گرفتار کر لیا۔ ملزمان کو خفیہ اطلاع پر جام شیریں پارک سے گرفتار کیا گیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان حسین چوک میں ڈکیتی کی واردات کرنے کی منصوبہ بندی کر رہے تھے، ملزمان مختلف شاہراہوں، شاپ میں گن پوائنٹ پر وارداتیں کرتے تھے۔ ملزمان میں دانیال، منیب، عبداللہ، عاطف اور علی شامل ہیں۔ 
ابتک ملزمان سے 5 چور شدہ موٹر سائیکلیں، 5 موبائلز، لوٹی ہوئی نقدی اور اسلحہ برآمد ہوئی ہیں۔ ملزمان کیخلاف مقدمہ درج انویسٹی گیشن کے حوالے کردیا گیا ہے۔ 
ایس پی ماڈل ٹاؤن کا کہنا ہے کہ سٹریٹ کریمنلز و گینگز کیخلاف ٹیمیں بنا کر کارروائیاں جاری ہیں۔