انار کھانے کے حیرت انگیز فوائد

benefit of pomegranate
کیپشن: pomegranate
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) قدرت نے انسانوں کے لئے ایسے پھل پیدا کئے جن میں شفاء رکھی، انسانی جسم کو مختلف بیماریوں سے بچاتے ہیں، انہی پھلوں میں انار بھی شامل ہے جس کے بہت سے فوائد ہیں، اس کا چھلکا اتارنا ایک مشکل کام ہے مگر اس کے رسیلے سرخ دانوں کو کھانے سے ساری محنت وصول ہوجاتی ہے۔

تفصیلات کےمطابق  انار دنیا میں دستیاب صحت کے لیے سب سے زیادہ فائدہ مند پھلوں میں سے ایک ہے جسے جنت کا پھل بھی کہا جاتا ہے۔ انار کھانے کی عادت جسم کے لیے متعدد فوائد کا باعث بنتی ہے جس سے مختلف امراض کا خطرہ کم ہوسکتا ہے۔اس پھل میں اتنی بڑی تعداد میں نباتاتی مرکبات موجود ہوتے ہیں جو دیگر غذائی اشیا میں نہیں ہوتے۔

انار کھانے سے انسان مختلف قسم کی مہلک بیماریوں سے محفوظ رہتا ہے۔اس مزے دار پھل کے مندرجہ ذیل فوائد ہیں۔

ذیابیطس کو کنٹرول کرے
تحقیقی رپورٹس میں بتایا گیا کہ ذیابیطس ٹائپ 2 کے مریض اگر انار کے جوس کو پینا شروع کردیں تو انسولین کی مزاحمت میں کمی آسکتی ہے، جس سے ذیابیطس کی مختلف پیچیدگیوں کا خطرہ کم ہوتا ہے۔

بلڈ پریشر میں کمی

ایک تحقیق میں دریافت کیا گیا کہ 150 ملی لیٹر انار کا جوس 2 ہفتے تک روزانہ پینے سے ہائی بلڈ پریشر کے مریضوں میں بلڈ پریشر میں نمایاں کمی آئی۔ بلڈ پریشر بڑھنے سے ہارٹ اٹیک اور فالج کا خطرہ بھی بڑھ جاتا ہے۔

وٹامن سی

انار وٹامن سی کے حصول کا بھی اچھا ذریعہ ہے۔ انار کے دانوں سے بھرے آدھے کپ سے 9 ملی گرام وٹامن سی جسم کا حصہ بنتا ہے۔وٹامن سی جسم کے متعدد افعال جیسے پروٹین میٹابولزم کے لیے اہم کردار ادا کرتا ہے جبکہ مدافعتی نظام کو مضبوط بناتا ہے جس سے موسمی بیماریوں کا خطرہ کم ہوتا ہے۔

فائبر کے حصول کا اچھا ذریعہ

انار کے دانوں سے بھرے آدھے کپ سے جسم کو 5 گرام فائبر ملتا ہے جو دن بھر کے لیے درکار مقدار کے 18 فیصد حصے کے برابر ہوتا ہے۔ انار میں ایسے فائبر کی مقدار زیادہ ہوتی ہے جو آسانی سے جسم میں جذب نہیں ہوتا۔ فائبر کی یہ قسم نظام ہاضمہ کو صحت مند رکھنے میں اہم کردار ادا کرتی ہے اور قبض سے تحفظ فراہم کرتی ہے۔اسی طرح بلڈ شوگر کو کنٹرول کرنا آسان ہوجاتا ہے جبکہ بے وقت بھوک بھی محسوس نہیں ہوتی۔

دماغ کیلئے مفید
انار میں موجود مرکبات دماغ کے لیے بھی فائدہ مند ہوتے ہیں کیونکہ وہ تکسیدی تناؤ اور ورم کی روک تھام کرتے ہیں۔ان مرکبات سے دماغ کو الزائمر امراض سے بچنے میں مدد ملتی ہے۔دماغی ورم کو بھی کم کرتے ہیں جس سے ذہنی امراض کا خطرہ کم ہوتا ہے۔

بریسٹ کینسرکیلئےمفید
بریسٹ کینسر خواتین میں بہت عام ہوتا جارہا ہے اور انار کا ایکسٹریکٹ بریسٹ کینسر خلیات کی ری پروڈکشن میں مددگار ثابت ہوسکتا ہے۔مگر اس حوالے سے شواہد اب تک لیبارٹری تحقیقی رپورٹس تک محدود ہیں اور تصدیق کے لیے مزید تحقیق کی ضرورت ہے۔

جوڑوں کے درد کیلئےمددگار

انار میں موجود نباتاتی مرکبات ورم کش خصوصیات سے لیس ہوتے ہیں جو جوڑوں کے امراض کے علاج میں مددگار ثابت ہوسکتے ہیں۔ انار کا ایکسٹریکٹ ایسے انزائمر بلاک کرسکتا ہے جو جوڑوں کے امراض کا سامنا کرنے والے افراد کو جوڑوں کو نقصان پہنچاتے ہیں۔

خون کی شریانوں کیلئے مفید
انار جسم میں نائٹرک آکسائیڈ کے اثر کو بڑھاتا ہے جس سے خون کی شریانیں کشادہ ہوتی ہیں۔نائٹرک آکسائیڈ سے جسمانی سرگرمیوں کے دوران خون کا بہاؤ بھی بہتر ہوتا ہے۔

M .SAJID .KHAN

Content Writer