پاکستانی شوبز کے ایک اور مقبول جوڑے میں علیحدگی ہوگئی

Imran Ashraf Kiran Ashfaq
کیپشن: Imran Ashraf Kiran Ashfaq
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستانی شوبز انڈسٹری کی ایک اور معروف جوڑی  کرن اشفاق  اور عمران اشرف میں علیحدگی ہوگئی۔

اداکار عمران اشرف اور کرن نے انسٹاگرام پر مشترکہ بیان جاری کرتے ہوئے اپنے مداحوں کو علیحدگی کی خبر سے آگاہ کیا۔ انسٹاگرام بیان میں عمران اشرف اور کرن کی جانب سے لکھا گیا کہ' بھاری دل سے اعلان کرتے ہیں کہ ہم دونوں نے احترام  کے ساتھ علیحدگی کا فیصلہ کیا ہے'۔

https://www.city42.tv/digital_images/large/2022-10-18/news-1666069409-6742.jpg

بیان میں مزید کہا گیا کہ 'دونوں کے لیے ہماری بنیادی فکر ہمارا بیٹا روہم رہے گا جس کے لیے ہم بہترین والدین بن کر رہیں گے۔ہم مداحوں اور  میڈیا سے درخواست کرتے ہیں کہ اس مشکل وقت میں ہمارا ساتھ دیں اور ہماری پرائیویسی کا خیال کریں، ہمیں آگے بڑھنے کی ضرورت ہے'۔

https://www.city42.tv/digital_images/large/2022-10-18/news-1666069217-8212.jpg

واضح رہے کہ عمران اور کرن کے درمیان علیحدگی کی خبریں کافی عرصے سے گردش کررہی تھیں ،کچھ ماہ قبل کرن نے  شوہر کا نام انسٹاگرام اکاؤنٹ سے ہٹایا تھا اور بعد ازاں شوہر عمران اشرف کے ہمراہ شیئر کی گئی تمام تصاویر بھی ڈیلیٹ کردیں تھیں۔

یاد رہےکہ اداکار عمران اشرف نے ماڈل کرن اشفاق سے 2018 میں شادی کی تھی اور دونوں کا ایک بیٹا ہے جس کا نام ’روہم‘ ہے