ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

عائزہ خان کا نیا روپ، مداح حیران و پریشان

Ayeza khan actress
کیپشن: Ayeza khan
سورس: Instagram
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک : معروف اداکارہ عائزہ خان کا انوکھے روپ میں فوٹو شوٹ۔۔ کسی نے کی تنقید تو کسی کو بہت ہی بھائی ان کی نئی لک۔
 اداکارہ عائزہ خان نے انسٹاگرام پر اپنی ویڈیو شیئر کی ہے جس کو ناظرین کی جانب سے سراہا جارہا ہے۔ اپنے بالوں کو پلاٹینم بلانڈ میں رنگ کرعائزہ بالکل ہی انوکھی نظر آرہی ہیں اور ان کی اس نئی لک کو ان کے پرستاروں نے پسند کیا ہے۔ یادرہے اس وقت عائزہ خان اپنے نئے  ڈرامہ سیریل کی ریکارڈنگ  کے لیے ترکی میں موجود ہیں۔

عائزہ خان نے اس ویڈیو کے ساتھ کیپشن دیتے ہوئے لکھا کہ یہ سیاہ اور سفید دنیا نہیں ہے، زندہ رہنے کیلئے رنگوں کو پھیلنا چاہیے اور میرا ماننا ہے کہ شاید آج ہم سب کو گرے رنگ کی خوبصورتی کی تعریف کرنی چاہیے۔ان کی نئی لک پر ان کے پرستاروں نے ملے جلے ردعمل کا اظہار کیا ہے اکثر کو تو وہ سحر انگیز معلوم ہوئی ہیں تاہم کئیوں نے انہیں تنقید کا نشانہ بھی بنایا ہے۔

یاد رہے عائزہ خان پاکستان میں سب سے زیادہ فالو کی جانے والی اداکارہ ہیں، ان کے انسٹاگرام پر فالورز کی تعداد 10.2 ملین ہے۔