ویب ڈیسک: معروف ڈائریکٹر فہیم برنی نےانسٹاگرام پر اپنی تازہ ترین پوسٹ میں عمران عباس اور آغا علی کو ٹیگ کرتے ہوئے اپنی یادیں شیئر کی ہیں۔
رپورٹ کے مطابق معروف ڈرامہ ڈائریکٹر فہیم برنی اس وقت اپنے انتہائی اہم پراجیکٹ پر مصروف عمل ہیں۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ ان کی آئندہ آنے والی سیریل مارکیٹ میں تہلکہ مچا دے گی، ممکنہ طور پر سیریل کو '' اردوفلیکس'' پر ریلیز کیا جارہا ہے۔
View this post on Instagram
اس ضمن میں ذرائع کا یہ بھی کہنا کہ اس ڈرامہ سیریل میں عمران عباس اور آغا علی اہم کردار ادا کررہے ہیں جبکہ ہیروئن اور دیگر کاسٹ کو خفیہ رکھا جارہا ہے۔ ڈراما سیریل کی کچھ اقساط ریکارڈ ہوچکی ہیں جبکہ پوسٹ پروڈکشن کا دبئی میں کام جاری ہے۔