ممتاز دانشور ڈاکٹراجمل خان نیازی انتقال کر گئے

Amjad Khan Naizi died
کیپشن: Amjad Khan Naizi
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42: ممتاز دانشور،تجزیہ نگار ،کالم نگار ڈاکٹراجمل خان نیازی 74 سال کی عمر میں انتقال کرگئے۔ ڈاکٹراجمل خان نیازی اُمّ نصرت فاؤنڈیشن کے چیئرمین بھی تھے۔

ڈاکٹراجمل خان نیازی 16 ستمبر 1947 کو میانوالی کے قبیلہ موسی خیل میں پیدا ہوے۔ آپ نے گورڈن کالج راولپنڈی کے شعبہ اردو میں بطور لیکچرار تدریسی خدمات سرانجام دیں جبکہ ایف سی کالج لاہور میں بھی اردو کے پروفیسر رہے۔ آپ کا کالم ’نےبےنیازیاں‘ صحافت کی دنیا میں بڑا مقام رکھتا ہے۔ مرحوم  کا جنازہ  ان کی رہائش گاہ 6 ڈی (D) ، وحدت کالونی  سے اٹھایا جائے گا جبکہ  ان کی نماز جنازہ بعداز نماز عصر شام 4 بجکر 30 منٹ پر مین کرکٹ گراؤنڈ بالمقابل وحدت کالونی پولیس سٹیشن، وحدت روڈ  لاہور میں ادا کی جائے گی۔