گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں شہر کے 2 افراد میں ڈینگی وائرس کی تصدیق

 گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں شہر کے 2 افراد میں ڈینگی وائرس کی تصدیق
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

بسام سلطان: شہر میں ڈینگی واقعات میں اظافہ گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں شہر کے 2 افراد میں ڈینگی وائرس کی تصدیق ہوئی۔ پنجاب میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ڈینگی وائرس کے 3 کنفرم کیس سامنے آئے۔

تفصیلات کے مطابق    پنجاب میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ڈینگی وائرس کے 3 کنفرم کیس سامنے آئے ہیں، ترجمان کا کہنا ہے کہ  رپورٹ ہونے والے مریضوں میں سے 2 کا تعلق لاہور سے ہےجبکہ1 کا تعلق ملتان سے ہے۔ جنوری 2020 سے اب تک کل 113 کنفرم مریض رپورٹ ہو چکے ہیں۔ صوبہ بھر میں 8 مریض زیر علاج ،105صحت یاب ہو کر گھروں کو جا چکے ہیں۔


24 گھنٹوں کے دوران 714 مشتبہ مریض رپورٹ ہوئے۔ رپورٹ ہونے والے 714 مشتبہ مریضوں کو سرویلنس میں رکھ کر ٹیسٹ کیے جا رہے ہیں۔گزشتہ ایک ہفتے میں صوبہ بھر کے7,873 مقامات سے ڈینگی لاروا برآمد ہوا۔

 دوسری جانب ترجمان محکمہ پرائمری و سیکنڈری ہیلتھ کی جانب سے جاری کردا چارٹ میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں شہر کے 11 افراد وائرس کی زد میں آ کر جان کی بازی ہار گئے، شہر میں اموات کی مجموعی تعداد 894 ہو گئی۔ شہر کے 77 مزید افراد میں وائرس کی تصدیق  ہوئی۔

پنجاب میں کورونا وائرس کے 134نئے کیسز، تعداد 101,559ہو گئی، ترجمان پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئر کے مطابق لاہور 77، راولپنڈی 10، فیصل آباد1، گجرات 2، ملتان 13اور حافظ آباد میں1 کیس سامنے آیا،  سیا لکوٹ4، شیخوپورہ1، چنیوٹ1،  بہاولپور3، ڈیرہ غازی خان 5اور وہاڑی میں 2 کیسز رپورٹ ہوئے،  کورونا وائرس سے مزید 10ہلاکتیں،اموات کی کل تعداد 2,298 ہوچکی ہے۔

اب تک 1,442,964 ٹیسٹ کیے جا چکے ہیں۔کورونا وائرس کو شکست دینے والوں کی تعداد 97,219ہو چکی ہے۔

Shazia Bashir

Content Writer