اداکارہ میرا کا انڈسٹر ی میں ان ہونے کیلئے فلم بنانے کا فیصلہ

اداکارہ میرا کا انڈسٹر ی میں ان ہونے کیلئے فلم بنانے کا فیصلہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ڈیفنس (زین مدنی ) لولی وڈ انڈسٹری کی سکینڈل کوئین اداکارہ میر انے فلم انڈسٹری میں ''ان ''ہونے کیلئے خودفلم بنانے کا فیصلہ کر لیا 'فلم سٹار میرا بیرون ممالک سے دوستوں سے سر مایہ کاری بھی کروائیں گی۔

ذرائع کے مطابق فلم سٹار میراکئی سالوں سے پاکستانی فلم انڈسڑی سے مکمل طور پر غائب ہو چکیں ہیں جسکے بعدا ب فلم سٹار میر انے شوبز میں ''ان ''ہونے   کے لئے خودفلم بنانے کا فیصلہ کر لیاہے جس کے لیے وہ پاکستان اور بیرون ممالک سے اپنے دوستوں سے سر مایہ کاری کروائیں گی. جن کے ذریعے وہ فلم بنا کر اپنے آپ کو پاکستانی فلم انڈسڑی میں ان کر یں گی جس کے لیے میرا نے بڑی تیزی کیساتھ منصوبہ بندی شروع کردی ہے۔

 دوسری جانب  پاکستان فلم انڈسٹری کے معروف اداکاراور ہدایتکار شان شاہد نے کہا ہے کہ جدید ٹیکنالوجی کی بدولت پاکستان میں نیا سینما تخلیق پا رہا ہے' پاکستانی کی فلم انڈسٹری میں کام کے مواقع اور ٹیلنٹ موجود ہے۔

خصوصی گفتگو کرتے ہوئے اداکار شان نے کہا کہ اگر وہ ملک کا سرمایہ ہیں تو یہ سرمایہ ملک کے اندر خرچ ہونا چاہیئے۔انہوں نے کہا کہ ملک سے برین ڈرین کو روکنا ہوگا۔ پاکستان کی فلم انڈسٹری میں کام کے مواقع، موضوع اور ٹیلنٹ موجود ہے۔ انڈسٹری میں اب نئے اداکار کم نہیں۔

شان کا کہنا تھا کہ پاکستان میں نیا سینما تخلیق پا رہا ہے اور یہاں جدید ٹیکنالوجی کا استعمال ہورہا ہے۔شان نے کہا کہ فلم انڈسٹری کوحکومتی مراعات ملنی چاہئیں۔ 

Shazia Bashir

Content Writer