ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

موٹروے ایم ون پشاور سے صوابی انٹرچینج تک بند

موٹروے ایم ون پشاور سے صوابی انٹرچینج تک بند
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42: شدید دھند کے باعث موٹر وے ایم ون   پشاور سے صوابی انٹرچینج تک بند کردی گئی ۔

     ترجمان موٹروے پولیس  کے مطابق  شدید دھند اور حد نگاہ انتہائی کم ہونے کی وجہ سےموٹروے ایم ون  پشاور سے صوابی انٹرچینج تک بندکر دی گئی ہے۔    موٹروے بند کرنے کا مقصد حادثات سے بچاؤ اور موٹروے استعمال کرنے والوں کی جان و مال کی حفاظت ہے۔    شہریوں سے درخواست ہے کہ دھند کہ اوقات میں غیر ضروری سفر سے گریز کریں۔    اپنا سفر دن کی روشنی میں مکمل کر کے دھند کے اغاز سے پہلے اپنے منزل مقصود تک پہنچ جائیں۔ 

   گاڑیوں میں فوگ لائٹس کا استعمال کریں۔   تیز رفتاری سے پرہیز کریں اور اگلی گاڑی سے مناسب فاصلہ معمول سے  زیادہ رکھیں۔    سفر شروع کرنے سے پہلے موٹروے پولیس ہیلپ لائن 130 سے معلومات حاصل کی جا سکتی ہیں۔