ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ایل این جی کی قیمتوں میں مزید اضافہ

ایل این جی کی قیمتوں میں مزید اضافہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42: ایل این جی کی قیمتوں میں1.97 فیصد تک کامزیداضافہ کردیا گیا

اوگرا نے نومبرکے لیے ایل این جی کی قیمتوں کانوٹیفکیشن جاری کر دیا۔ نوٹیفیکشن کے مطابق سوئی سدرن کےسسٹم پر ایل این جی کی قیمت میں0.22 ڈالرفی ایم ایم بی ٹی یو اضافہ ہوا۔ سوئی ناردرن کےسسٹم پر ایل این جی 0.17ڈالرزفی ایم ایم بی ٹی یو مہنگی کی گئی ۔

سوئی ناردرن کےلیےایل این جی کی نئی قیمت 12.40ڈالرفی ایم ایم بی ٹی یومقرر کی ،  سوئی سدرن کے لیےایل این جی کی نئی قیمت11.45ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یومقرر کی ، اس سے قبل اوگرا نےاکتوبر کے لیے ایل این جی  2 فیصد تک مہنگی کی تھی۔اوگرا نےستمبرکے لیے ایل این جی کی قیمتوں میں2.63 فیصد تک اضافہ کیا تھا۔