سٹی42: آج اچانک کروڑوں انسانوں کی عقل ماؤف ہو گئی۔ عقل ماؤف کر دینے والا سنگین حادثہ ہونے کے بعد کچھ کو جلدی پتہ چل گیا کہ ان کی عقل کیوں ماؤف ہوئی اور کچھ کو عقل ماؤف ہو جانے کے سبب یہ سمجھنے میں کافی وقت لگا کہ عقل پر اچانک پانی کیوں پڑ گیا ہے۔
آج منگل کی دوپہر جی پی ٹی نے کام کرنا بند کر دیا تو بہت سے لوگ اپنے معمول کے معمولی اور پیچیدہ کاموں کے لئے جی پی ٹی کی عقل کو استعمال کرنے سے محروم ہو گئے۔ جی پی ٹی کے ساتھ کام کرنے کے عادی کروڑوں لوگوں کو یہ جاننے مین کچھ وقت لگا کہ جی پی ٹی کام کیوں نہیں کر رہا اور اس کے کام نہ کرنے سے ان کی عقل کیوں ماؤف ہو گئی ہے۔
آج، 18 نومبر، 2025 کو، انٹرنیٹ کے کچھ حصوں کو مواد کی ترسیل کے ایک بڑے نیٹ ورک (CDN) فراہم کنندہ، Cloudflare میں داخلی خدمات میں کمی کی وجہ سے بڑے پیمانے پر رکاوٹوں کا سامنا ہے۔
کلاؤڈ فئلئیر Cloudflare کے مسائل نے عالمی سطح پر متعدد دیگر ویب سائٹس اور آن لائن سروسز بشمول X (سابقہ ٹویٹر)، ChatGPT، اور Amazon سروسز کے لیے بندش یا کارکردگی کے مسائل پیدا کیے ہیں۔
آج دوپہر سے عام استعمال کی ویب سائٹس بھی سست روی کے بعد اچانک سے بند ہونا شروع ہوگئیں۔متعدد صارفین کو ویب سائٹس کھولنے پر ایرر 500 کا سامنا ہے جبکہ کلاؤڈ فلیئر ڈیش بورڈ اور اے پی آئی بھی کام نہیں کر رہی ہیں۔کلاؤڈ فلیئر کی خرابی کے باعث ہی دنیا بھر میں کئی ویب سروسز اور پلیٹ فارمز متاثر ہوئے ہیں۔
دوسری جانب کلاؤڈ فلیئر کمپنی نے بتایا کہ اس مسئلے سے آگاہ ہیں اور تحقیقات جاری ہیں۔ جلد ہی بحالی کا کام مکمل ہوجائے گا۔ صارفین سے معذرت خواہ ہیں۔ واضح رہے کہ کیلیفورنیا میں قائم یہ کمپنی ویب سائٹس، ویب ایپلی کیشنز اور نیٹ ورکس کی سیکیورٹی، کارکردگی اور قابلِ بھروسہ آپریشنز کے لیے خدمات فراہم کرتی ہے