دورِ نایاب : نیلا گنبد زیر زمین پارکنگ پلازے کے منصوبے کی بروقت تکمیل کے لیے ٹیپا نے والڈ سٹی اتھارٹی سے مکمل منظور شدہ فنڈز کی فوری فراہمی کا مطالبہ کر دیا ہے۔
ٹیپا کے چیف انجینئر نے ڈی جی والڈ سٹی اتھارٹی کو مراسلہ ارسال کیا ،جس میں منصوبے کے لیے 2 ارب 45 کروڑ روپے کے اجرا کی درخواست کی گئی۔
مراسلے کے مطابق والڈ سٹی اتھارٹی نے اب تک صرف 30 کروڑ روپے جاری کیے ہیں جو مکمل استعمال ہو چکے ہیں۔
ٹیپا کا کہنا ہے کہ منصوبے پر دن رات کام جاری ہے اور جاری شدہ فنڈز سے زیادہ کام ہو چکا ہے، لیکن کنٹریکٹرز کو ادائیگی کے لیے ورک ڈن کی بنیاد پر خطیر رقم کی قلت کا سامنا ہے۔
ٹیپا نے واضح کیا کہ منصوبے کی بروقت تکمیل کے لیے باقی 2 ارب 15 کروڑ روپے سے زائد فنڈز کا اجرا ناگزیر ہے تاکہ منصوبہ وقت پر مکمل ہو سکے اور شہری سہولتیں بروقت فراہم کی جائیں۔