دینی مدرسہ کے استادوں کی طلبہ کے ساتھ جنسی زیادتی کا افسوسناک واقعہ، ملزم گرفتار

Sexual assault in religious seminary, Chakwal Madrassah, City42
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42: چکوال میں دینی تعلیم کے مدرسہ میں طالب علموں سے زیادتی کا افسوس ناک واقعہ سامنے آ گیا۔

زیادتی کا نشانہ بننے والے ایک طالب علم کے والد میں تھانہ میں مدرسہ کے دو اساتذہ کے خلاف درخواست دے دی۔ پولیس نے ابتدائی تحقیقات کے بعد مقدمہ درج کر لیا۔

 مستنیر سلطان ولد نذر محمد نے پولیس تھانہ صدر چکوال میں اپنی درخواست میں بتایا کہمیرے بیٹے سمیت 14طلباء کو  مدرسہ کے دو اساتذہ ذیشان اور انیس نے زیادتی کا نشانہ بنایا۔ زیادتی کا نشانہ بننے والے تمام طلباء کی عمریں 12اور14سال کے درمیان ہیں۔زیادتی کا نشانہ بننے والے طالب علم کےوالد نے اپنی درخواست میں بتایا  کہ ملزمان بچوں کو چاقو سے ڈراتے اور  ان کےجسم پر Z کانشان بناتے تھے۔

پولیس نے زیادتی کے ان سنگین الزامات کی ابتدائی تحقیقات کے بعد مدرسہ کے ایک استاد  انیس کو حراست میں لے کر نامعلوم مقام پر منتقل کردیا۔ دوسرا ملزم اپنے سنگین جرائم کا راز فاش ہونے پر روپوش ہو گیا ہے۔ اس ملزم ذیشان کی گرفتاری کے لیے کوششیں جاری ہی۔ بتایا جا رہا ہے کہ ان دونوں اساتذہ کا تعلق چکوال سے نہیں ہے۔ بعد ازاں موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق تھانہ صدر چکوال کی پولیس نے دوسرے ملزم کو بھی گرفتار کر لیا اور دونوں ملزموں کو عدالت میں پیش کر کے ان کا چار روز کا جسمانی ریمانڈ حاصل کر لیا۔