لاہور میں 12مقامات پر سموگ ائیر فلٹر آئیونائزر یونٹس لگائے جائیں گے،وزیراعلی پنجاب

لاہور میں 12مقامات پر سموگ ائیر فلٹر آئیونائزر یونٹس لگائے جائیں گے،وزیراعلی پنجاب
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42: پنجاب حکومت کا سموگ سے نمٹنے کیلئے اقدام،وزیراعلی پنجاب نے  کہا کہ سموگ سے نمٹنا قومی ذمہ داری ہے،ہر طبقے کو اپنا موثر کردار ادا کرنا ہو گا،عوام سے اپیل ہے کہ وہ ماسک پہنیں۔

نگران وزیراعلی پنجاب محسن نقوی کا کہنا ہے کہ لاہور میں 12مقامات پر سموگ ائیر فلٹر آئیونائزر یونٹس لگائے جائیں گے، سموگ پر قابو پانے کے لئے اعلیٰ اختیاراتی انوائر مینٹل کمیشن قائم کرنے کا فیصلہ ،مصنوعی بار ش برسانے کے لئے ماہرین کی خدمات حاصل کر لی ہیں،بیجنگ میں سموگ کا خاتمہ کرنے والی چینی ماہرین کی ٹیم جلد لاہور کا دورہ کرے گی۔
وزیراعلی پنجاب نے مزید کہا کہ پنجاب حکومت کی ایک اور خصوصی ٹیکنیکل ٹیم بدھ کو الماتا روانہ ہوگی، 30دن میں چنگ چی رکشوں کی فری رجسٹریشن کی جائے گی او رپھر غیر رجسٹرڈ چنگ چی رکشوں کے خلاف کریک ڈاؤن ہوگا،سرکاری سطح پر فیول موٹر سائیکل خریدنے پر پابندی لگائی جارہی ہے،اب الیکٹرک بائیک ہی خریدی جائیں گی،پنجاب میں پہلی بار انوائرمینٹل لیب قائم کی جائے گی،لاہور سمیت تمام ا ضلاع میں غیر معیاری فیول کی چیکنگ تیز کر دیاہے۔ 
محسن نقوی نےمحکمہ پولیس اور ٹرانسپورٹ کو غیر معیاری پٹرول فروخت کرنے والے پمپس کے خلاف کریک ڈاؤن کاحکم دے دیا، پاکستان میں 10فیصد فصلوں کی باقیات کوجلایا جاتا ہے جبکہ انڈیا 90فیصد فصلوں کی باقیات جلاتا، کسانوں کو فصلوں کی باقیات تلف کرنے کے لئے جدید مشینری دیں گے تا کہ آئندہ سالو ں میں ہم ماحولیاتی آلودگی سے محفوظ رہ سکیں۔