شہری احتیاط کا دامن نہ چھوڑیں،تشویشناک خبر آ گئی

ڈینگی،مریض،ہسپتال، محکمہ صحت ،سٹی42
کیپشن: Azadi chawk lahore,file photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(زاہد چوہدری) ڈینگی کے حملے نہ تھم سکے ،چوبیس گھنٹوں کے دوران لاہور میں ڈینگی بخار کے 55 نئے مریضوں کی تصدیق، ڈینگی بخار کے 388 مریض بدستور ہسپتالوں میں زیر علاج ہیں۔

درجہ حرارت میں واضح کمی کے باوجود ڈینگی وبا میں کمی نہیں ہوسکی ہے اور مسلسل شہری مہلک وائرس سے متاثر ہورہے ہیں۔ ڈینگی بخار کے چوبیس گھٹنوں کے دوران 55 نئے مریضوں کی تصدیق ہوئی ہے۔

سرکاری اور پرائیویٹ ہسپتالوں میں ڈینگی بخار کے 388 مریض بدستور زیر علاج ہیں۔ محکمہ صحت کی ٹیموں نے شہر کے مختلف علاقوں میں مزید 1502 مقامات سے ڈینگی لاروا برآمد کرکے تلف کر دیا۔