نواز الدین صدیقی کا نیا روپ دیکھ کر مداح حیران، تصاویر وائرل

نواز الدین صدیقی کا نیا روپ دیکھ کر مداح حیران، تصاویر وائرل
کیپشن: Nawazuddin Siddiqui
سورس: City42
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(مانیٹرنگ ڈیسک) بالی ووڈ کے اسٹار اداکار نواز الدین صدیقی کی ویب سیریز ’ہڈی‘ کے سیٹ سے خواجہ سرا کے روپ میں تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئیں۔

سیریز کے سیٹ سے دو تصاویر کو نواز الدین صدیقی اور ذی اسٹوڈیو نے مشترکہ طور پر شیئر کیا ہے جس میں نواز الدین صدیقی ساڑھی میں ملبوس دکھائی دے رہے ہیں۔

تصاویر سوشل میڈیا پر پوسٹ ہوتے ہی وائرل ہوگئی ہیں اور فلمی مداح اپنے پسندیدہ اداکار کے نئے روپ کو دیکھ کر خوش نظر آتے ہیں۔جرائم پر مبنی سیریزی کی شوٹنگ جاری ہے اور اسے اگلے برس او ٹی ٹی پلیٹ فارم ذی فائیو میں ریلیز کی جائے گی۔

فلمی شائقین پر امید ہیں کہ نواز الدین صدیقی اس نئی سیریز کو اپنی جاندار اداکاری سے یادگار بنادیں گے جس طرح نیٹ فلکس کی ’سیکرڈ گیمز‘ میں انہوں نے ناقابل فراموش کردار ادا کیا تھا۔