خاتون کی ٹیکسی ڈرائیور پر تھپڑوں کی برسات، ایسا کیا ہوا؟ ویڈیو دیکھیں

Women beat Cab Driver
کیپشن: Women beat Cab Driver
سورس: City42
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: بھارت میں ایک خاتون نے سرعام ٹیکسی ڈرائیور کی درگت بنادی جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

بھارتی میڈیا کے مطابق خاتون کی ٹیکسی ڈرائیور کی پٹائی کرنے کا واقعہ نئی دہلی میں پیش آیا، دو خواتین اسکوٹی پر موجود تھیں اور سڑک پر ٹریفک کی وجہ سے کیب ڈرائئیور خاتون کو جگہ نہیں دے سکا جس کے بعد خاتون نے اسکوٹی سے اتر کر ٹیکسی ڈرائیور کی پٹائی کردی۔جس کی ویڈیو خوب وائرل ہورہی ہے۔

وائرل ہونے والی ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ خاتون ٹیکسی ڈرائیور کا گریبان پکڑ کر سرعام پر اس پر تھپڑوں کی برسات کررہی ہے۔ویڈیو میں نیلی شرٹ اور ماسک پہنی خاتون کو ٹیکسی ڈرائیور کو مارتے دیکھا جاسکتا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ  ٹیکسی ڈرائیور کی جانب سے اس حوالے سے پولیس کو کوئی شکایت درج نہیں کروائی گئی جس کی وجہ سے خاتون کے خلاف کارروائی عمل میں نہیں لائی جاسکی۔


ٹیکسی ڈرائیور پور خاتون کے تشدد کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوری ہے جس میں صارفین کی جانب سے خاتون کے اقدام کو تشدد کہا جارہا ہے اور ان پر تنقید بھی کی جارہی ہے۔

Abdullah Nadeem

کنٹینٹ رائٹر