ٹی ایل پی سربراہ حافظ سعد حسین رضوی کو رہا کردیا گیا

Hafiz Saad Hussain Rizvi
کیپشن: Hafiz Saad Hussain Rizvi
سورس: Twitter
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک:  تحریک لبیک کے سربراہ حافظ سعد حسین رضوی کو رہا کردیا گیا ۔

ٹی ایل پی ذرائع کے مطابق سعد حسین رضوی کچھ دیر میں تحریک لبیک کے مرکز یتیم خانہ پہنچیں گے ۔ ٹی ایل پی کے ترجمان ابن اسمٰعیل نے کہا کہ سعد رضوی چوک یتیم خانہ میں ٹی ایل پی کے مرکز پہنچ کر کارکنوں سے خطاب بھی کریں گے۔محکمہ داخلہ کے ذرائع کے مطابق سعد رضوی کو  پہلی بار اپریل 2021 میں ایک ماہ کیلئے  نظربندکیاگیا، انہیں ڈی سی کے حکم  پر نظربندکیاگیاتھا اور نظربندی کےدوران سعدرضوی کانام فورتھ شیڈول میں شامل کیاگیا۔

خیال رہے کہ حکومت اور تحریک لبیک پاکستان (ٹی ایل پی) کے درمیان معاہدے کے بعد ان کی رہائی عمل میں آئی ہے۔قبل ازیں محکمہ داخلہ پنجاب نے تنظیم کے سربراہ سعد رضوی کی رہائی کے خلاف پنجاب حکومت کی جانب سے دائراپیل واپس لینے کا فیصلہ کیا تھا۔

محکمہ داخلہ پنجاب نے سعد رضوی پر درج 98 مقدمات کی فہرست بھی وفاقی وزارت داخلہ کو بھجوا ئی تھی اور وزارت داخلہ نے دہشت گردی کے مقدمات ختم کرنے سے متعلق وزارت قانون سے مشاورت بھی کی تھی۔

Abdullah Nadeem

کنٹینٹ رائٹر