(عمر اسلم) صدرمسلم لیگ ن پنجاب رانا ثنااللہ کی قیادت میں مسلم لیگ ن کے وفد کی سی سی پی او سے ملاقات کہتےہیں کہ سی سی پی او کو وارنگ دی ہےکہ اب مزید برداشت نہیں ہو گا، شہبازشریف کےساتھ ایذا رسائی کا حصہ نہ بنیں ہے اگر بات نہ مانی تو ان کےدفتر کا گھیراؤ اور دھرنا دے سکتے ہیں۔
تفصیلات کت مطابق سی سی پی او سے ملاقات کےبعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے رانا ثنااللہ کاکہناتھاکہ ملک پر مسلط وزیراعظم اپنا دماغی توازن کھو چکا ہے وہ جھوٹے مقدمات بنانے اور جیل میں سیاسی مخالفین کو اذیتیں دینے سے بھی باز نہیں آ رہاجبکہ میاں شہبازشریف کو شدید تکلیف کے باوجود بکتر بند گاڑی میں لاہور کی سڑکوں پر گھمانا بدترین سیاسی انتقام ہے۔
رانا ثنااللہ کاکہناتھاکہ عمران خان کی خواہش اپنی جگہ لیکن جیل سے عدالت اور واپس جیل لانا سی سی پی او کی ذمہ داری ہے جبکہ ہم نے سی سی پی او کو وارننگ دی ہے کہ یہ بات اب مزید برداشت نہیں ہو گی اور پی ڈی ایم نے 22 نومبر کو پشاور اور 13 دسمبر کو لاہور میں جلسے کرنے کا حتمی اعلان کر دیا ہے جبکہ کھلی فضا میں کورونا کا زیادہ خطرہ نہیں ہوتا اور ہم اپنے جلسوں میں کورونا ایس او پیز کا خیال رکھیں گے۔
رانا ثنااللہ نے مزید کہا کہ سی پی او کو وارننگ دی ہے کہ اپنی آئینی و قانونی حدود میں رہیں اور شہباز شریف کو ایذا رسانی کا حصہ نہ بنیں، نیب چیئرمین سے مطالبے پورے نہ ہونے پر اینٹی کرپشن کو آگے لایا گیا ہے۔