ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ڈالر اور سونا مزید مہنگا ہوگیا

ڈالر اور سونا مزید مہنگا ہوگیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(خان شہزاد ) شہر کے صرافہ بازاروں میں سونے کی قیمتوں میں اضافے کا رجحان برقرار ہے بدھ کے روز سونا 600 روپے فی تولہ مہنگا ہوگیا، خواتین صارفین اور شہر کی جیولرز برادری نے سونے کی قیمتوں میں اضافے پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔   

تفصیلات کے مطابق شہر کے صرافہ بازاروں اور مارکیٹوں میں سونے کی قیمتیں مسلسل بڑھنے کا سلسلہ جاری ہے بدھ کے روز سونا 600 روپے فی تولہ مہنگا ہوا جس کے بعد خالص 24 قیراط فی تولہ سونا 1 لاکھ 13 ہزار100روپے میں فروخت ہوا اسی طرح 22 قیراط فی تولہ سونا 600 روپے اضافے کے بعد 1 لاکھ 3 ہزار 700 روپے میں فروخت کیا گیا جبکہ 21 قیراط فی تولہ سونا 98ہزار 900 روپے میں فروخت ہوا البتہ چاندی کی قیمت میں 20 روپے فی تولہ اضافہ ہوا جس کے بعد فی تولہ چاندی 1180روپے میں فروخت ہوئی۔ 

دوسری جانب انٹربینک میں ڈالر کی قدر میں اضافہ کا سلسلہ جاری ہے، بدھ کے روز انٹربینک میں ڈالر 1 روپیہ 52 پیسے مہنگا ہوگیا، ڈالر مہنگا ہونے سے صوبائی دارلحکومت کا کاروباری طبقہ پریشانی سے دوچار ہوگیا، حکومت سے روپیہ مستحکم کرنے کیلئے اقدامات کرنے کا مطالبہ کردیا۔   

انٹربینک میں ڈالر کی قیمت میں 1 روپیہ 52 پیسے اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس کے بعد انٹر بنک ڈالر 158روپے31پیسے سے بڑھ کر159روپے83پیسے پر ٹریڈ ہوا، بزنس کمیونٹی نے کہا کہ ڈالر مہنگا ہونا معشیت کیلئے نیک شگون نہیں ہے اس سے صنعت کیلئے مشکلات پیدا ہوگی ڈالر کی قدر میں مسلسل اضافے سے صنعتوں کا خام مال مہنگا ہوگا اور پیدواری لاگت بڑھے گی بزنس کمیونٹی نے ڈالرکے مقابلے روپیہ مستحکم کرنے پر زور دیا ہے۔   

Azhar Thiraj

Senior Content Writer