ٹویٹر میں بڑی تبدیلی

ٹویٹر میں بڑی تبدیلی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(سٹی42) سوشل میڈیاصارفین کے لئے اس دور میں   نت نئے وریژن اور فیچرز متعارف کرائے جارہے ہیں، ایپس  کی مقبولیت کے لئے معلوماتی فیچرز کا اجراء کیا جارہا کیونکہ سوشل میڈیا پلیٹ فارمز لوگ مختلف ایپس استعمال کررہے ہیں۔ ٹویٹر نے صارفین کی توجہ حاصل کرنے کے لئے نیافیچر متعارف کرایا۔

تفصیلات کے مطابق ٹویٹر نے صارفین کی آسانی کے لئے ایک نیا فیچر متعارف کرایا جو کہ فیس بک، سنیپ چیٹ اور انسٹاگرام جیسی دیگر ایپس پر میسر تھا، اب ٹویٹر نے بھی اپنی ایپس میں سٹوری فیچر کو شامل کر لیا۔اس نئےٹوئٹر صارفین بھی اپنی پسند کی تصویر اور ویڈیوسٹوری پر لگا سکیں گے۔متعارف کرائے گئے اس فیچر  سٹوری کو 'فلیٹس' کا نام دیا گیا۔ علاوہ ازیں ایپ میں آپ کی موبائل سکرین کے ٹاپ پر یہ فیچرز نظر آئے گا۔

صارفین فیس بک، انسٹاگرام کی طرح اس پر بھی سٹوری میں اپنی ویڈیوز، تصاویر اپ لوڈ کرسکتے ہیں، جو کہ ایک دن رہنے کے بعد خودبخود غائب ہوجائیں گی۔

واضح رہے کہ  سوشل میڈیا کے اس دور میں   نت نئے وریژن اور فیچرز متعارف کرائے جارہے ہیں تاکہ صارفین میں اپنی اپیس کو مقبول کیا جائے، انسٹاگرام نے ایک ایسا فیچر شامل کیاگیا جس نے صارفین کی مشکلات میں اضافہ کردیا۔ انسٹاگرام نے ایک ایسا فلٹر متعارف کرایا جس نے صارفین کو  کنفیوژ کرکے رکھ دیا۔

آگمینٹڈ رئیلیٹی  فلٹر جس کی مدد سے آپ اپنے دوستوں کو یہ سوچنے پر مجبورکرسکتے ہیں کہ  اس نے پلے سٹیشن 5 خرید لیا ہے۔ کیونکہ اس نئے فلٹر میں ’ پلے سٹیشن 5‘ کا تھری ڈی ڈبہ نظر آتا ہے جسے   صارفین اپنی مرضی کے مطابق کہیں بھی رکھ کر تصویر کھینچ سکتے ہیں۔

M .SAJID .KHAN

Content Writer