پنجاب بھر کے کسانوں کیلئے خوشخبری

پنجاب بھر کے کسانوں کیلئے خوشخبری
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

قذافی بٹ : وزیر اعلیٰ پنجاب نے کسانوں کو خوشخبری سنادی ۔  پنجاب کابینہ نے گنے کی امداد ی قیمت 200 روپے من مقرر کرنے کی منظوری دے دی ہے ۔

پنجاب کابینہ نے گنے کی امدادی قیمت 200 روپے من مقرر کرنے کی منظوری دی اور چینی کے نرخوں میں مزید کمی کے لیے اقدامات جاری رکھنے کا فیصلہ بھی کیا۔کابینہ اجلاس میں وزیراعلیٰ پنجاب کی جانب سے مزید درآمدی چینی خریدنے کے لیے وزارتی کمیٹی تشکیل دینے کی ہدایت کی گئی جب کہ بروقت ادائیگیاں نہ کرنے والی شوگر ملوں کے خلاف کارروائی کا اعلان بھی کیا گیا ہے۔دوسری جانب محکمہ خوراک کو پاسکو سے 63 ہزار ٹن درآمدی گندم خریدنے کے لیے معاہدہ کرنے کی اجازت دی گئی ہے۔
 
علاوہ ازیں کابینہ اجلاس میں نابینا افراد کے لیے ملازمتوں کے 3 فیصدکوٹے پر عملدرآمد یقینی بنانے کے ساتھ عمر میں مزید 5 سال رعایت دینے کی منظوری دی گئی ہے، نابینا افراد کو عمر میں مجموعی طورپر 15 سال تک رعایت حاصل ہو سکے گی۔پنجاب ٹورازم، کلچر اینڈ ہیرٹج اتھارٹی بنانے کے لیے مسودہ قانون منظور کر لیا گیا جب کہ کوئلے کی کانوں کی لیز پر پابندی اٹھانے کا اصولی فیصلہ کیا گیا ہے۔کابینہ نے میڈیکل ٹیچنگ انسٹی ٹیوٹ کا نوٹیفکیشن جاری کر نے اجازت دینے کے ساتھ ساتھ خواجہ صفدر میڈیکل کالج سیالکوٹ اور کنگ ایڈورڈ میڈیکل کالج پر ایم ٹی آئی ایکٹ کا اطلاق کرنے کی منظوری بھی دے دی۔

یاد رہے وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے کہاہے کہ پاکستان معدنی وسائل سے مالا مال ہے،صوبے کے معدنیات کے شعبہ میں بے پناہ پوٹینشل موجود ہے،ماحول دوست ٹیکنالوجی کوصوبے میں فروغ دیں گے۔وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار سے آل پاکستان مائنز اینڈ منرلز ایسوسی ایشن کے صدر نے ملاقات کی،آل پاکستان مائنز اینڈ منرلزایسوسی ایشن نے مسائل کے حل کیلئے اقدامات پر وزیراعلیٰ کاشکریہ ادا کیا،میربہروزریکی کاکہناتھاکہ گزشتہ برس بھی آپ نے ہمارے مسائل سنے اور انہیں حل کیا،کان کنی سے متعلق مسائل حل ہونے سے معاشی سرگرمیاں تیز ہوں گی۔

Azhar Thiraj

Senior Content Writer