سٹی 42 : انٹرمیڈیٹ کے سالانہ امتحانات میں لاہور بورڈ نے لوڈشیڈنگ کم کرنے کا مطالبہ کردیا۔
لاہور بورڈ نے لیسکو حکام کو 566 امتحانی سنٹرز کی فہرست فراہم کردی۔ کنٹرولر امتحانات توصیف الرحمان کا کہنا ہے کہ مذکورہ علاقوں میں لوڈشیڈنگ سے کم کیجائے۔
گرمی زائد ہونے پر لاہور بورڈ کی جانب سے لیسکو حکام سے لوڈشیڈنگ کم کرنے کی درخواست کی گئی ہے۔ ریذڈنٹ انسپکٹرز کو امیدواروں کو ہوا دار کمروں میں بیٹھانے کی ہدایت جاری کردی گئی۔ اس کے علاوہ تمام امتحانی سنٹرز میں ٹھنڈے پانی کا باقاعدہ انتظام کرنے کا حکم جاری کردیا گیا۔
کنٹرولر امتحانات توصیف الرحمان کا کہنا ہے کہ انٹرمیڈیٹ امتحان کیلئے انتظامات مکمل ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ امتحان کا آغاز 20 مئی سے ہورہا ہے ۔