ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور میں انسدادِ پولیو مہم، ڈپٹی کمشنر نے بچوں کو قطرے پلاکر افتتاح کیا

لاہور میں انسدادِ پولیو مہم، ڈپٹی کمشنر نے بچوں کو قطرے پلاکر افتتاح کیا
کیپشن: file photo
سورس: City 42
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

طاہر جمیل: لاہورمیں ہفتہ روزہ انسدادِ پولیو مہم کا باقاعدہ آغاز کر دیا گیا ہے۔ مہم کا افتتاح ڈپٹی کمشنر لاہور کیپٹن (ر) محمد علی اعجاز نے میاں میر ٹی ایچ کیو ہسپتال میں بچوں کو پولیو کے قطرے پلا کر کیا۔

تقریب کے دوران سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر آصف ارباب خان نیازی نے ڈپٹی کمشنر لاہور کا استقبال کیا جبکہ ڈی سی لاہور نے مہم کی کامیابی کیلئے خصوصی دعا بھی کی۔

ضلعی انتظامیہ کے مطابق لاہور کی تمام 274 یونین کونسلز میں انسدادِ پولیو مہم آج سے شروع کر دی گئی ہے۔ مہم کے دوران 22 لاکھ سے زائد بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلانے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے۔

انتظامیہ نے بتایا کہ اس مہم میں 14 ہزار سے زائد موبائل ٹیمیں گھر گھر جا کر بچوں کو پولیو ویکسین فراہم کریں گی جبکہ سکیورٹی کے فول پروف انتظامات بھی مکمل کر لیے گئے ہیں۔

ڈپٹی کمشنر لاہور کے مطابق پولیو ایک لا علاج بیماری ہے اور اس سے بچاؤ کا واحد مؤثر ذریعہ حفاظتی قطرے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بچوں کے محفوظ مستقبل کیلئے انسدادِ پولیو مہم کو ہر صورت کامیاب بنایا جائے گا۔