ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

جنوبی وزیرستان: وانا بازار میں بم دھماکا، 3 افراد شہید، 3 زخمی

جنوبی وزیرستان: وانا بازار میں بم دھماکا، 3 افراد شہید، 3 زخمی
کیپشن: file photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (ساجد بلوچ)جنوبی وزیرستان کے علاقے وانا بازار میں ایک بم دھماکے کے نتیجے میں تین افراد شہید اور تین زخمی ہو گئے ہیں، پولیس ذرائع کے مطابق واقعہ ایک آئی ای ڈی دھماکا تھا۔

 پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ دھماکا ملک طارق چیف آف احمد زئی کے قریب ہوا، جس کے نتیجے میں وہ موقع پر ہی شہید ہو گئے، دھماکے کے بعد علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا اور سیکیورٹی فورسز نے فوری طور پر علاقے کو گھیرے میں لے لیا۔

 زخمیوں کو قریبی طبی مرکز منتقل کر دیا گیا ہے جہاں انہیں ابتدائی طبی امداد دی جا رہی ہے، بعض زخمیوں کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے۔

 واقعے کے بعد پولیس اور سیکیورٹی اداروں نے علاقے میں سرچ آپریشن شروع کر دیا ہے تاکہ ممکنہ ملزمان تک پہنچا جا سکے۔