وقاص احمد:مزنگ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ریکارڈ یافتہ 2 منشیات فروشوں کو گرفتار کر لیا۔ ترجمان پولیس کے مطابق ملزمان کو میانی صاحب قبرستان کے علاقے سے حراست میں لیا گیا۔
پولیس حکام کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزمان گرد و نواح کے علاقوں میں گھوم پھر کر منشیات سپلائی کرتے تھے۔ ملزمان چوری اور ڈکیتی کے سنگین مقدمات میں بھی پولیس کو مطلوب تھے۔
ایس پی سول لائنز کے مطابق گرفتار ملزمان میں وقاص اور حمزہ شامل ہیں۔ پولیس نے ملزمان کے قبضے سے 1320 گرام چرس اور 520 گرام آئس برآمد کر لی۔
پولیس کے مطابق ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر کے انہیں مزید تفتیش کیلئے ونگ انویسٹی گیشن کے حوالے کر دیا گیا ہے۔