ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

یوسف رضا گیلانی کی پوپ لیوXIV کی تقریب حلف برداری میں شرکت

یوسف رضا گیلانی کی پوپ لیوXIV کی تقریب حلف برداری میں شرکت
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42: چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی نے ویٹی کن میں پوپ لیو XIV کی حلف برداری کی تقریب میں شرکت کی۔

 چیئرمین سینیٹ سیدیوسف رضاگیلانی نے پوپ لیو XIV کی حلف برداری کی تقریب میں پاکستان کی نمائندگی کی،ان کی  شرکت کو بین المذاہب ہم آہنگی اور خیرسگالی کی علامت قراردیاجارہاہے جوپاکستانی مسیحی برادری سے اظہارِ یکجہتی اور مذہبی رواداری کا مظہرہے۔ سیدیوسف رضا گیلانی نے پاکستانی حکومت اور عوامِ کی نیک تمنائیں پوپ لیو XIV کو پہنچائیں،اس تقریب میں دنیا بھر کے سربراہانِ مملکت اور عالمی رہنماؤں نے شرکت کی۔

 چیئرمین سینیٹ سیدیوسف رضاگیلانی نے کہاہے کہ بین المذاہب مکالمہ، امن اور باہمی احترام پاکستان کی پالیسی کا اہم جزو ہے، قائداعظم کے وژن کے مطابق پاکستان میں تمام مذاہب کو آزادی اور وقار سے جینے کا حق حاصل ہے،پاکستان کا عالمی سطح پر امن، ہم آہنگی اور بین المذاہب احترام کا مثبت پیغام ہے۔