ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کمرشل گاڑیاں ؛ 4 ماہ میں 5 چھنینی جبکہ 317 چوری کی گئیں

کمرشل گاڑیاں ؛ 4 ماہ میں 5 چھنینی جبکہ 317 چوری کی گئیں
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

اسرار خان:شہر لاہور میں کمرشل گاڑیاں چھیننے اور چوری کی وارداتیں بھی کم نہ ہو سکیں

رواں سال کے پہلے چار ماہ کے دوران 5 کمرشل گاڑیاں اسلحہ کی نوک پر چھینی گئیں ،مختلف علاقوں سے 4 ماہ کے دوران 317 کمرشل گاڑیاں چور لے اڑے

پولیس ریکارڈکے مطابق ماڈل ٹاؤن ڈویژن سے 3، کینٹ ڈویژن سے 2 کمرشل گاڑیاں اسلحہ کی نوک پر چھینی گئیں،کمرشل گاڑیاں چوری ہونے کی وارداتوں میں سٹی ڈویژن 76 مقدمات کے ساتھ سر فہرست رہا، صدر ڈویژن کمرشل گاڑیاں چوری ہونے کی 64 وارداتوں کے ساتھ دوسرے نمبر پر رہا، ماڈل ٹاؤن ڈویژن کمرشل گاڑیاں چوری ہونے کے 52 مقدمات کے ساتھ تیسرے نمبر پر رہا، اقبال ٹاؤن اور سول لائنز ڈویژن سے 44، 44 کمرشل گاڑیاں چوری ہوئیں، کینٹ ڈویژن میں کمرشل گاڑیاں چوری ہونے کی 37 وارداتیں رپورٹ ہوئیں، 

کمرشل گاڑیوں میں بس، ٹرک، ویگن، پک اپ، رکشہ اور دیگر لوڈر گاڑیاں شامل ہیں