ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ایس پی کا ڈرائیور غیر قانونی اسلحہ فروخت میں ملوث؛ مقدمہ درج

ایس پی کا ڈرائیور غیر قانونی اسلحہ فروخت میں ملوث؛ مقدمہ درج
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42: ایس پی اقبال ٹاؤن کا ڈرائیور غیر قانونی اسلحہ کی فروخت میں ملوث نکلا
ساندہ سے پولیس اہلکار اسلحہ فروخت کرتے پکڑا گیا،کانسٹیبل فیصل علی کیخلاف ناجائز اسلحہ و اختیارات سے تجاوز کی دفعہ کے تحت مقدمہ درج کرلیا گیا 
آصف شہزاد ساندہ کے رہائشی نے پولیس اہلکار کواسلحہ فروخت کرتے دیکھ کر 15پر کال کی،ایف آئی آر کے مطابق اے ایس آئی رانا عارف نے کالر آصف شہزاد کی نشاندہی پرپولیس اہلکار فیصل علی کو گرفتار کیا،

پولیس حکام کے مطابق ملزم فیصل علی سے غیر قانونی پسٹل برآمد ہوا،لائسنس اور اجازت نامے بارے دریافت کرنے پر پولیس اہلکار کچھ  نہ دکھا سکا،اہلکارکتنے پستول فروخت کر چکا،تحقیقات جاری ہیں