ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

فوڈ اٹھارٹی کا آپریشن ؛ ایک کیفے بند ، 17 کو جرمانے

فوڈ اٹھارٹی کا آپریشن ؛ ایک کیفے بند ، 17 کو جرمانے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 سٹی 42: فوڈ سیفٹی ٹیموں  نے  اقبال ٹاؤن،گلبرگ،ٹھوکر، شاہدرہ اور جوہر ٹاؤن میں آپریشن  کیا 
41معروف فوڈ پوائنٹس کی چیکنگ، 1 بند، 17کو 3لاکھ 65 ہزار کے جرمانے عائد کردیے ، بھاری مقدار میں ایکسپائر برگر بریڈ، استعمال شدہ آئل اور چائنہ نمک تلف کردیے ، ڈی جی فوڈ اتھارٹی  نے کہا انتہائی ناقص انتظامات پر جوہر ٹاؤن میں معروف کیفے بند کیا گیا، سابقہ دی گئی ہدایات پر عملدرآمد نہ ہونے پر بھاری جرمانے عائد کیے گئے،

اقبال ٹاؤن میں معروف سٹور، بیکری، باربی کیو ریسٹورنٹس کو جرمانے عائد  کیے کچن ایریا میں صفائی کے ناقص انتظامات، حشرات کی بھرمار پائی گئی، ممنوعہ اجزاکی ملاوٹ سے تیار ناقص اشیاکی فرائنگ مضر صحت آئل میں کی جارہی تھی،ملازمین کے میڈیکل نامکمل، لازم ریکارڈ عدم موجود پایا گیا،

قوانین کے خلاف فریزر میں گوشت اور ڈیری اشیاء اکٹھی رکھی پائی گئی،تیار اشیاء گندے زنگ آلود برتنوں میں بغیر ڈھانپے رکھی گئی تھیں،