سٹی42: بھارتی کی اپوزیشن جماعت کانگریس کے رہنما راہول گاندھی کی آپریشن سندھور پر تنقید،حملے کے آغاز پر پاکستان کو مطلع کرنا سنگین جرم تھا۔
ایکس پراپنے پیغام میں اپوزیشن لیڈر راہول گاندھی نے آپریشن سندور کے حوالے سے حکومت کو کھری کھری سنا دیں، کہا حملے کے آغاز پر پاکستان کو مطلع کرنا سنگین جرم تھا۔
وزیر خارجہ جے شنکر کو اس چیز کی اجازت کس نے دی تھی۔اپوزیشن لیڈر نے اپنے پیغام کے ساتھ جے شنکر کی ایک ویڈیو بھی شیئر کی۔
ویڈیو میں جے شنکر پاکستان کو اسکی سرزمین پر کارروائی سے متعلق آگاہ کرنے کا بتا رہے ہیں ۔ راہول گاندھی نے سوال کیا بتایا جائےحملے میں ہندوستانی فضائیہ کے کتنے طیارے تباہ ہوئے؟