ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

فیصل ٹاؤن کے علاقہ میں لرزہ خیز واردات، خواجہ سرا کا گلہ کاٹ دیا گیا

فیصل ٹاؤن کے علاقہ میں لرزہ خیز واردات، خواجہ سرا کا گلہ کاٹ دیا گیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

وقاص احمد: فیصل ٹاؤن کے علاقے میں بہن کی شادی سے چند روز قبل خواجہ سرا قتل, پولیس نے نامعلوم افراد کے خلاف زمان عرف پلوشا کے قتل کا مقدمہ درج کر لیا.

مقدمہ بھائی محمد عمران کی مدعیت میں قتل کی دفعات کے تحت درج کیا گیا,  ایف آئی آر کے مطابق گزشتہ رات نامعلوم افراد نے زمان احمد عرف پلوشا کا تیز دھار آلے سے گلا کاٹ کر قتل کر دیا تھا، مقتول زمان عرف پلوشا بہاولنگر کے گاوں کا رہنے والا تھا۔

چند ہفتے بعد مقتول کی بہن کی شادی تھی، پولیس کا کہنا تھا کہ  مختلف پہلوؤں پر تحقیقات جاری ہے جلد ملزم کا سراغ لگا لیا جائے گا۔

ڈی آئی جی آپریشنز فیصل کامران نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے ایس پی ماڈل ٹاؤن سے تفصیلی رپورٹ طلب کر لی ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم یا ملزمان کی تلاش کے لیے تحقیقات تیز کر دی گئی ہیں اور جلد پیش رفت کی توقع ہے۔