(احمد رضا) فیفا نے فٹ بال 2026 کا لوگو جاری کر دیا ہے۔
فٹ بال کی انٹرنیشنل فیڈریشن فیفا کی جانب سے فٹبال ورلڈکپ 2026 کا لوگو ریلیز کر دیا گیا، خوبصورت رنگوں میں سے چمچماتی ٹرافی کو 26 کے ہندسے میں دکھایا گیا ہے، فٹبال کا سپر میگا ایونٹ امریکا، میکسیکو اور کینڈا میں کھیلا جائے گا، لوگو کی تقریب رونمائی میں کرسٹیانو رونالڈو سمیت ہیروز نے شرکت کی۔
The countdown is ???? for the 2026 @FIFAWorldCup!
— FIFA (@FIFAcom) May 18, 2023
The official brand of the 2026 #FIFAWorldCup was launched in Los Angeles, USA, in an event that saw host countries Canada, Mexico and the USA, football legends and guests come together to celebrate:
دنیا کے پسندیدہ کھیل فٹبال کی رنگوں بھری تقریب ہوئی۔ میڈیا کو پیش کیےجانے والے مناظر بہت ہی پرکشش تھے۔ رنگوں کی قوس و قزح میں سے کرنوں کی صورت لوگو کو دکھایا گیا۔ فیفا ورلڈکپ کی لشکارے مارتی ٹرافی کے پیچھے 26 کے ہندسے کا ابھر کا نظر آنا بھی کمال ہے۔ اس پروقار تقریب میں سپر اسٹار کرسٹیانو رونالڈو کے علاوہ اداکار کرسٹو فرنینڈیز اور معروف ماڈل بروکلین بیکھم نے بھی شرکت کی۔