کسی بھی وقت کچھ بھی بن جانے والا جعلساز  پکڑا گیا

Fake Judge, Islamabad, Anti Corruption Department, Crime, Whats app Fraud, City42
کیپشن: Fraudulent person Shuaib Bilal frequently used whats app for tapping and looting the innocent citizens, t
سورس: 24 News
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 ویب ڈیسک: انٹی کرپشن سرکل اسلام آباد نے خود کو سپریم کورٹ کے جج کا پرسنل سٹاف ظاہر کرنیوالے نوسرباز کو گرفتار کرلیا۔ملزم نے خود کو ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج ظاہر کرتے ہوئے شہری کو سرکاری نوکری کا جھانسہ دیکر 21 لاکھ روپے بھی وصول کیے۔

ملزم نے پاکستان لٹریسی کونسل کے نام پر جعلی ادارہ بنایا ہوا تھا اور متعدد شہریوں سے جعلی ادارے میں ملازمت کے نام پر پیسے وصول کیے ہوئے تھے۔ ملزم نے جعلی سکالرشپ اسکیم بھی متعارف کروائی ہوئی تھی جس بناء پر طلباء سے بھی پیسے وصول کیے۔

 ملزم کے قبضے سے پمفلٹس، ڈائریز، فائلیں اور متعدد مہریں برآمد کر لی گئی ہیں۔ اسکے علاوہ ملزم کے قبضے سے فلیگ اور متعدد جعلی سروس بکس بھی برآمد ہوئی ہیں۔

ملزم بلال شعیب کے قبضے سے ڈومیسائل اور جعلی سکالرشپ فارم بھی برآمد کر لیے گئے، ملزم ملازمت کے اشتہارات انٹرنیٹ اور پنجاب کے مختلف مقامی اخباروں میں دیتا تھا اور واٹس ایپ پیغامات کے ذریعے شہریوں سکو بہلا پھسلا کرکے پیسے وصول کرتا تھا۔

ابتدائی تفتیش کے مطایق ملزم نے پورے پاکستان میں مختلف شہریوں سے رقم وصول کیا اور مختلف اداروں کے سربراہ کے طور پر بھی خود کو ظاہر کرتا تھا۔

 ملزم بلال شعیب کا تعلق آزاد کشمیر سے ہے جس کیخلاف راولپنڈی کے تھانوں میں بھی رپورٹ درج تھیں۔

 بلال شعیب گزشتہ ایک سال سے روپوش تھا جس کی گرفتاری خفیہ اطلاع پر عمل میں لائی گئی جبکہ مزید تحقیقات کا آغاز کردیا گیا ہے۔