پاکستان کو کوئی نقصان نہیں پہنچا سکتا: آرمی چیف کا دبنگ خطاب

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ
کیپشن: Army Chief Qamar Javed Bajwa
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42:آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا کہنا ہے کہ ہمارے پاس ایسی مائیں ہیں جو اپنے لخت جگر کو ملک پر قربان کرنے کے لئے تیار ہیں۔مجھے اس میں کوئی شک نہیں ہے کہ پاکستان کو کوئی نقصان نہیں پہنچا سکتا۔ 

جی ایچ کیو راولپنڈی میں  شہداء اور غازیوں کو خراج عقیدت پیش کرنے کیلئے خصوصی تقریب  کا انعقاد کیا گیا جس میں  شہدائے وطن کے عظیم  ورثاء، غازیوں، جنرل آفیسرز، آفیسرز نے شرکت کی۔

چیف آف آرمی سٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ  نے جی ایچ کیو میں شہداء اور غازیوں کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا آج ہم پھر مادر وطن پر قربان ہونے والے بہادر جوانوں کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔ پاکستان جو آج محفوظ ہے جہاں ہم رات کو آرام سے سوتے ہیں یہ جوانوں کے خون کی قربانی کی وجہ سے ممکن ہوا۔

آرمی چیف نے کہا ہمیشہ کہتا ہوں اصل ہیرو ہمارے شہید ہیں۔ جو قومیں اپنے شہیدوں یا ہیروں کو بھول جاتی ہیں ،وہ قومیں مٹ جایا کرتی ہیں۔ ایک شہید جو ہے جب تک دنیا قائم ہے، اس کا نام ہمیشہ چمکتا رہے گا۔

جنرل قمر جاوید باجوہ کا کہنا تھا کہ شہید نے دنیا میں بھی اپنا نام کمالیا اور آخرت میں بھی اپنا نام کما لیا۔ جیسا کہ فرمایا گیا ہے کہ شہید کے خون کا قطرہ گرنے سے پہلے ہی اس کی بخشش ہو جاتی ہے۔ شہید نہ صرف اپنے آپ کو بخشوا لیتا ہے لیکن اپنے ورثاء کیلئے بھی جنت کے راستے کھول دیتا ہے۔ کوئی قوم، کوئی ملک اپنے شہداء کی قربانی کا صِلہ پیش نہیں کر سکتی۔ ہماری ذمہ داری ہے کہ ہم شہداء کے ورثاء کی دیکھ بھال کریں، آرمی چیف

آرمی چیف کا مزید کہنا تھا کہ کوئی بھی دیکھ بھال اور کوئی بھی مراعات شہادت کا نعم البدل نہیں ہو سکتی۔ والدین مرتے دم تک اپنے شہید بچوں کو نہیں بھولتے۔یہ ملک آپ لوگوں کی قربانیوں کی وجہ سے زندہ ہے اور میں آپ کو سلام پیش کرتا ہوں۔

سربراہ پاک فوج نے کہا یہ فوج ہی ہے جو صبح سے لیکر شام تک پاکستان کے ہر چپہ ہر جگہ فوج آپ کو ملے گی۔ کوئی حادثہ ہو فوج بتائے بغیر وہاں پر پہنچ جاتی ہے۔ شہداء کے ورثاء کو یقین دلاتا ہوں کہ انشاء اللہ آپ کو کبھی مایوس نہیں کریں گے۔ دنیا مجھے کہتی ہے کہ یہ واحد فوج ہے جس نے دہشتگردی کا خاتمہ کیا ہے۔ تو وہ کہتے ہیں کہ کیسے کیا آپ نے، باقی ملک فیل ہو گئے۔ یہ کیا وجہ ہے کہ پاکستان میں ایسی کیا خوبی ہے؟ اصل میں ہمارے پاس ایسی مائیں ہیں جو اپنے لخت جگر کو ملک پر قربان کرنے کے لئے تیار ہیں۔ْجب تک ایسی ہماری مائیں اورہماری بہنیں موجود ہیں۔تو مجھے اس میں کوئی شک نہیں ہے کہ پاکستان کو کوئی نقصان نہیں پہنچا سکتا۔ 

جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا  آج کل بلوچستان میں کئی جگہ پر ہیضہ پھیلاہوا ہے وہاں پر پانی کی کمی ہے۔ میرے بتائے بغیر وہاں پر فوج پہنچ کر ان لوگوں کی خدمت کر رہی ہے،صاف پانی مہیا کر رہی ہے۔ہم اپنی اس خدمت پر، اس کام پر ہم اپنا فخر محسوس کرتے ہیں۔

https://www.city42.tv/uploads/digital_news/2022-05-18/news-1652890575-7852.mp4

API Response: No news found against this URL: https://www.city42.tv/uploads/digital_news/2022-05-18/news-1652890575-7852.mp4

Muhammad Zeeshan

Senior Copy Editor