پی ٹی آئی نےحمزہ شہباز کیخلاف نیا فیصلہ کرلیا

پی ٹی آئی نےحمزہ شہباز کیخلاف نیا فیصلہ کرلیا
کیپشن: Hamza Shahbaz
سورس: youtube
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے پی ٹی آئی پنجاب کی قیادت کو مشورے کے لیے طلب کیا تھا جس میں وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز کے خلاف آئینی آپشنز  پرگھیرا تنگ کرنے کا فیصلہ ہوا۔ 

تفصیلات کےمطابق چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کی زیرصدرات اجلاس میں پی ٹی آئی پارلیمانی ایڈوائزری گروپ کےسربراہ سبطین خان، ڈاکٹرمراد راس، میاں اسلم اقبال، میاں محمود الرشید اور مخدوم ہاشم جواں بخت شریک ہوئے، عمران خان نے پنجاب کی صورتحال پرسینیئرپارٹی قیادت سے مشاورت کی اور فیصلہ کیا گیا کہ وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز کے خلاف آئینی آپشنز  پرگھیرا تنگ کیا جائے گا۔

مسلم لیگ کے رہنما مونس الٰہی بھی مشاورتی اجلاس میں شریک ہوئے۔اجلاس میں سپریم کورٹ کےفیصلے کے بعد کی صورتحال کے سیاسی اورآئینی آپشنزپربات چیت کی گئی جبکہ پارلیمانی ایڈوائزری گروپ نےعمران خان کوپرویزالٰہی سے ہونے والی ملاقات سے متعلق بریف کیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ اجلاس میں یہ بھی فیصلہ کیا گیا کہ الیکشن کمیشن کے فیصلےکے بعد حتمی آپشنز سامنے لائے جائیں گے۔

M .SAJID .KHAN

Content Writer