ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اداکارہ صاحبہ کی فردوس عاشق کیساتھ’پپیوں جھپیوں‘ والی تصویر وائرل

اداکارہ صاحبہ کی فردوس عاشق کیساتھ’پپیوں جھپیوں‘ والی تصویر وائرل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(سٹی42) کورونا وائرس کے جان لیوا حملے تاحال جاری ہیں جس کے باعث اموات کا نہ روکنے والا سلسلہ بھی جوں کاتوں ہے، ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے عیدالفطر سے قبل اپنے ایک بیان میں کہا تھا کہ عیدملن پارٹیاں نہیں ہوں گی، اس بار عید کی روایتی جھپیاں اور پپیاں بھی نہیں ہوں گی، اداکارہ صاحبہ نے اس پر مزید بات کرتے اپنی اور ڈاکٹر فردوس عاشق کی تصویر بھی شیئر کی۔

تفصیلات کے مطابق پاکستانی فلم انڈسٹری کی نامور اداکارہ صاحبہ افضل خان نے سوشل میڈیا پر وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزادر کی معاون خصوصی ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کے ہمراہ ایک تصویر شیئر کی،اداکارہ نے ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کی بات کو دوہراتے ہوئے کہا اس کے کیپشن میں لکھا کہ ’اب سے کوئی پپیاں اور جھپیاں نہیں ہوں گی،اداکارہ نے فردوس عاشق کو اپنی پوسٹ میں ٹیگ بھی کیا،صاحبہ یہ بتانا بھی نہ بھولیں کہ شیئر کی جانے والی تصویر عالمی وبا سے پہلے لی گئی ہے۔

View this post on Instagram

A post shared by Sahiba Afzal (@sahiba_rambo)

واضح رہے کہ 7 مئی کو پنجاب میں صحافیوں سے بات کرتے ہوئے فردوس عاشق اعوان نے کہا تھا کہ حکومت پنجاب نے تمام سیاستدانوں اور اہم شخصیات کو ہدایات جاری کی ہیں کہ اس مرتبہ عید پر وہ اپنے ڈیروں پر کوئی ملن پارٹیاں منعقد نہیں کریں گے،انہوں نے کہا تھا کہ انہیں احساس ہے کہ اس مرتبہ پابندیوں کی وجہ سے خواتین چوڑیاں اور دوسری چیزیں خرید نہیں سکیں اور ان کا خریداری کا شوق ادھورا رہ گیا۔

وزیر اعلیٰ کی معاون خصوصی کا کہنا تھا کہ اس بار روایتی عید ملن پارٹیاں نہیں ہوں گی اور نہ ہی روایتی انداز میں اس بار ’جپھیاں اور پپیاں' ہوں گی،فردوس عاشق اعوان کی جانب سے عید کے موقع پر جپھیوں اور پپیوں پر پابندی کی بات پر وہاں موجود صحافیوں اور سیاسی کارکنان ہنس پڑے تھے اور ان کی ویڈیو بھی وائرل ہوگئی تھی۔

M .SAJID .KHAN

Content Writer