ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

قومی خوشحالی سروے کرنیوالےاساتذہ کی موجیں لگ گئیں

Benizar income support survey
کیپشن: Benizar income support survey
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

جنیدریاض :قومی خوشحالی سروے کرنے والے اساتذہ کا معاوضہ بڑھا کر دوگناہ کردیا گیا،اب اساتذہ کو سروے مکمل کرنے پر 38000 روپے ملیں گے۔

 تفصیلات کے مطابق قومی خوشحالی سروے میں حصہ لینے والے اساتذہ کا معاوضہ بڑھا کر دوگناہ کردیا گیا۔اب اساتذہ کو ایک بلاک کا سروے کرنے پر 38000 روپے ملیں گے۔بلاک میں گھروں کی تعداد ساڑھے پانچ سو سے زائد ہونےپر 20 ہزار روپے اضافی معاوضہ دیا جائے گا۔قومی خوشحالی سروے میں لاہور سے 2 ہزار اساتذہ حصہ لے رہے ہیں۔

ڈی ای او وسیم سہیل بٹ کا کہنا ہے کہ سب سے پہلے تحصیل سٹی میں سروےمکمل کیا جائے گا،اساتذہ کی ٹریننگ کیلئے 11 سنٹرز کا انتخاب کرلیا گیا۔تربیت کا آغاز 19 مئی سے کیا جائے گا،تمام اساتذہ کو تین روزہ ٹریننگ دی جائے گی۔لاہور میں قومی خوشحالی سروے 30 جون تک مکمل کیاجائے گا۔