سٹی42:ساندہ پولیس کی کارروائی،2 ریکارڈ یافتہ ملزم گرفتار، ملزموں سےاسلحہ،3 موٹرسائیکل برآمد۔
تفصیلات کےمطابق ساندہ پولیس کی کارروائی ،ریکارڈ یافتہ ملزم شہزاد، امان سے 2 پسٹلز، گولیاں،3 موٹرسائیکلیں برآمد،پولیس کےمطابق ابتدائی تحقیقات میں گرفتار ملزموں نے متعدد وارداتوں کا انکشاف کیا ہے،ملز موں کیخلاف مقدمات درج ،انوسٹی گیشن ونگ کے حوالے کردیا گیا
یادرہے ڈی آئی جی آپریشنز کی ہدایت پر ڈولفن نے پتنگ بازوں و جرائم پیشہ عناصر کیخلاف کریک ڈاؤن کیا جس کےدوران مختلف جرائم میں ملوث 30ملزموں کو گرفتار کیا گیا۔ترجمان ڈولفن فورس کےمطابق شہر بھر میں پتنگ بازی میں ملوث 16 ملزموں کو گرفتار کیا گیا جن سے پتنگیں و ڈور برآمد، ہنجروال،و صوئے آصل سے ناجائز اسلحہ و ہوائی فائرنگ کرنیوالے4 ملزم گرفتار ہوئے جن کےقبضہ سے اسلحہ، گولیاں و میگزینز برآمد ہوا ،ترجمان ڈولفن فورس کےمطابق گلشن اقبال سے 2 پیشہ ور موبائل چور گرفتار کیےگئے جن کےقبضہ سے چوری شدہ موبائل برآمد، 4 ریکارڈ یافتہ ملزموں سمیت 4عدالتی مفرور گرفتار کیےگئے۔ ملزمان پر چوری، ڈکیتی،سنیچنگ و دیگرسنگین جرائم کے مقدمات درج ہیں۔ ملزموں کوتھانہ شادباغ،گلبرگ، گلشن اقبال،چوہنگ و دیگر کے حوالے کردیا گیا ہے۔