آئی جی پنجاب کا قانون شکنوں کیخلاف کارروائی تیز کرنیکا حکم

آئی جی پنجاب کا قانون شکنوں کیخلاف کارروائی تیز کرنیکا حکم
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( علی ساہی ) آئی جی پنجاب کے احکامات پر ذخیرہ اندوزی و دیگر خلاف ورزیوں پر کریک ڈاؤن جاری ہے، صوبہ بھرمیں 28 ہزار سے زائد مقدمات درج جبکہ 13 لاکھ سے زائد شہریوں کو چیک کیا گیا۔

آئی جی پنجاب کے حکم پر صوبے بھر میں دفعہ 144 کی خلاف ورزی پر اب تک مجموعی طور پر 28475 ایف آئی آرز درج کی گئیں۔ 904 ناکوں پر289527 گاڑیوں،681883 موٹر سائیکلوں اور 1361120 شہریوں کو چیک کیا گیا۔

820565 شہریوں کو وارننگ،54482 سے سیکیورٹی بانڈز اور  27860 شہریوں کو قانون شکنی پر گرفتار کیا گیا۔27941 شہری ضمانت پر رہا جبکہ 5795 دوکانوں اور256 ریستورانوں کے خلاف کارروائی بھی عمل میں لائی گئی۔

ذخیرہ اندوزی ایکٹ کی خلاف ورزی پر1277 مقدمات درج کرتے ہوئے 1830 قانون شکنوں کے خلاف کارروائی کی گئی۔ ذخیرہ اندوزی ایکٹ کی خلاف ورزی پر1255 گرفتار جبکہ 575 ضمانت پر رہا ہوئے۔ ذخیرہ اندوزوں سے 3138275 کلو گرام گندم، 357765 کلو گرام چینی، 250801 ماسک، 999 سینٹائزر، 44 طبی آلات اور 153600 دیگر اشیاء برآمد کی گئیں۔

 آئی جی پنجاب شعیب دستگیر نے ریجنل اور ضلعی پولیس افسران کو قانون شکنوں کے خلاف کارروائی میں تیزی لانے کی ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ پولیس ٹیمیں دیگر سرکاری اداروں کے ساتھ مل کر کورونا وائرس سے متعلقہ اقدامات میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں۔

فیلڈ ڈیوٹی پر تعینات افسران و اہلکار کورونا وائرس سے بچاؤ کی احتیاطی تدابیرپر عمل درآمد ہر صورت یقینی بنائیں۔