بزدارحکومت کی جانب سے لاہوریوں کے لئے خوشخبری

بزدارحکومت کی جانب سے لاہوریوں کے لئے خوشخبری
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

قذافی بٹ: بزدارحکومت کی جانب سے لاہوریوں کے لئے خوشخبری، وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے فردو س مارکیٹ انڈر پاس منصوبے کا سنگ بنیاد رکھ دیا، منصوبہ 4 ماہ میں مکمل ہوگا۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعلی پنجاب عثمان بزدار نے فردوس مارکیٹ کا سنگ بنیاد رکھا ، فردوس مارکیٹ انڈر پاس پراجیکٹ کی تعمیراتی لاگت کا تخمینہ ایک ارب 9کروڑ روپے لگایا گیامنصوبے پر مجموعی طور پر ایک ارب 76کروڑ روپے لاگت آئے گی ، دورویہ انڈرپاس 540میٹرطویل اور دونوں طرف سے دودو لینز پر مشتمل ہوگا۔

بارشی پانی کے اخراج کے لئے خصوصی اقدامات کئے جائیں گے، منصوبے کی تعمیر سے فردوس مارکیٹ چوک میں واقع کوئی عمارت متاثر نہیں ہوگی، سنگ بنیاد کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعلی پنجاب عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ حکومت نے شفاف ٹینڈرنگ کے ذریعے تعمیراتی لاگت میں 13کروڑ روپے کی خطیر رقم کی بچت کی ہے۔

بچت کے بعد منصوبے کی تعمیراتی لاگت 96کروڑ روپے ہوگی،  انہوں نے کہا کہ انڈر پاس 4ماہ میں مکمل ہوگا، عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ

پسماندہ علاقوں کے منصوبوں کی طرح لاہور کے اس اہم منصوبے پر پیشرفت کی خود نگرانی کروں گا، وزیراعلی کا کہنا تھا کہ قومی خزانے کی پائی پائی کے امین ہیں ۔

ہم نے عوام کے وسائل بچائے ہیں،ماضی میں یہ وسائل اجاڑے گئے، عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ ماضی کے دورمیں ترجیح پیسہ بنانا تھا،ہم نے عوام کا پیسہ بچایا ہے۔

ذرائع کے مطابق فردوس انڈر پاس کا ڈیزائن نیسپاک نے تیار کیا ہے، ڈیزائن کے مطابق سنٹر پوائنٹ سے کیولری کی جانب دو طرفہ فل ہائٹ انڈر پاس تجویز کیا گیا ہے جبکہ کیولری گراؤنڈ سے سنٹر پوائنٹ کی جانب ساڑھے چھ کنال اراضی ایکوائر کی جائے گی۔

واضح رہے کہ 28 جنوری 2020 کو لاہور ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے سابق ڈائریکٹر جنرل سمیر احمد سید کی زیر صدارت ڈویلپمنٹ ورکنگ پارٹی کے ہونے والے  اجلاس میں گلبرگ سے ایم ایم عالم روڈ اور کیولری گراؤنڈ کی طرف جانے والی ٹریفک کی سہولت کے لئے فردو س مارکیٹ چوک میں انڈر پاس کی تعمیر کے منصوبے پر کام شروع کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔

Shazia Bashir

Content Writer