سٹی42: گڑھی شاہو مین بازار میں پولیو ورکرز کو ہراساں کرنےکا واقعہ، سعیدہ بی بی بچے کو پولیو کے قطرے پلوانے سے انکار کر دیا، پولیو ٹیم کے اصرار پر سنگین نتائج کی دھمکیاں بھی دیں۔
تفصیلات کے مطابق گڑھی شاہو میں خاتون کی پولیو ورکرز سے بحث ہو گئی، خاتون کی جانب سے دھمکیاں ملنے پرورکرز نے15 پرکال کی، ایس ایچ او تھانہ گڑھی شا ہوموقع پرپہنچ کر بچی کے والد کو تھانے لے گیا۔ صلح صفائی کے بعد بچی کو پولیو کے قطرے پلا کرمعاملہ نمٹا دیا گیا۔